غیر قانونی طریقے سے بھارتی لیبارٹریز وسطی امریکا، افریقا اور ایشیا کو میتھ سپلائی کر رہی ہیں،رپورٹ
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت بین الاقوامی سمگلنگ کے راستوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ سے عالمی منشیات کی تجارت میں اہم سپلائر کے طور پر سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2014میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد پالیسی کی خامیوں اور ڈی ریگولیشن کے نتیجے میں منشیات کی تجارت کو فروغ ملا اور سمگلنگ کے راستوں اور گھریلو منشیات کے لیبارٹریز میں اضافے کے ساتھ ضبط کی گئی منشیات میں نمایاں اضافہ ہوا۔اکتوبر 2024میں گجرات میں ایک فارماسیوٹیکل کمپنی سے 518کلو کوکین برآمد ہوئی، جس سے بھارت کا بین الاقوامی منشیات کے کارٹیلز کے ساتھ تعلق ظاہر ہوا۔اقوام متحدہ ادارے کی2024کی رپورٹ کے مطابق، بھارت غیر قانونی شپمنٹس کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے اور بھارتی صنعتوں سے پری کرسر کیمیکلز میتھ لیبارٹریز تک پہنچ رہے ہیں۔بھارت عالمی میتھ بحران میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور غیر قانونی لیبارٹریز وسطی امریکا، افریقا اور ایشیا کو میتھ سپلائی کر رہی ہیں۔ دہلی میں نائیجیریائی آپریٹرز سے منسلک ایک میتھ لیب کی دریافت بھارت کی عالمی مسئلے میں شمولیت کی مثال ہے۔بھارتی ڈائسپورا یورپ اور شمالی امریکا میں منشیات کی تقسیم کے لیے نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہا ہے۔