عام پلاسٹک کیمیکلز بچوں کے رویے پر اثر ڈال سکتے ہیں، تحقیق

 پیرس (آئی این پی ) ایک نئی تحقیق کے مطابق حمل کے دوران بعض پلاسٹک کیمیکلز کے اثرات بچوں کے رویے اور جذباتی نشوونما سے منسلک ہو سکتے ہیں۔گزشتہ برسوں میں بیسفینول اے (بی پی اے )کو بچوں کی بوتلوں اور خوراک کے برتنوں میں عام استعمال کیا جاتا رہا تاہم، بی پی اے ث  کو ہارمونل اور نشوونما کے مسائل سے جوڑنے کے بعد کئی حکومتوں نے اس کے استعمال پر پابندی عائد کی۔مینوفیکچررز نے بی پی اے کی جگہ بیسفینول ایس (بی پی ایس) اور میتھل پیرا بین جیسے متبادل استعمال کیے، جس کے نتیجے میں آج کل بہت سی مصنوعات پر بی پی اے  فری لیبل لگا ہوتا ہے۔یہ کیمیکلز عام طور پر پلاسٹک، فوڈ پیکیجنگ، کاسمیٹکس اور ذاتی دیکھ بھال کی مصنوعات میں استعمال ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے طویل مدتی اثرات، خاص طور پر حمل کے دوران سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں