میرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو نتائج بھگتنا ہونگے، میں تفصیلات میں جانے پر یقین نہیں رکھتا
واشنگٹن(آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر ایک بار پھر خطرناک نتائج کی دھمکی دے دی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق۔امریکی ریڈیو ٹاک شو میں اپنے پہلے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو نتائج بھگتنا ہونگے، میں تفصیلات میں جانے پر یقین نہیں رکھتا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرا ردعمل دشمن کو صرف نہیں کروکہنے پر مشتمل نہیں ہوگا جیسا کہ صدر بائیڈن غزہ جنگ کے آغاز سے کر رہے ہیں، میں اسرائیل اور امن دونوں کے ساتھ ہوں ۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔ نائب صدر کملا ہیرس نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2024کے صدارتی انتخاب میں ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب رہے۔