غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل تک نہیں پہنچ سکے ہیں: امریکہ

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی قومی سلامتی کے مشیر  جیک سلیوان نے غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری ڈیل کی تردید کردی ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ وائٹ ہائوس غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کررہا ہے لیکن ہم اب تک حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔