مجموعی قرض 77543 ارب ہوگیا،جولائی سے نومبر تک حکومت کا بیرونی قرض 492 ارب روپے کم ہوا :سٹیٹ بینک
کراچی(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب روپے قرض لیا جس کے بعد حکومتی قرض 77543 ارب روپے ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے نومبر میں مقامی سطح سے 653 ارب روپے قرض لیا جب کہ نومبر میں بیرونی قرضوں کی مد میں 79 ارب روپے ادا کیے گئے۔اس کے علاوہ رواں مالی سال 5 مہینوں میں حکومت کا قرض 345 ارب روپے کم ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر تک حکومت کا بیرونی قرض 492 ارب روپے کم ہوا ہے جب کہ مقامی قرض 147 ارب روپے بڑھا۔