شہباز حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

 جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے،وزیراعظم اور وزراء بیروزگاری ختم ہونے کی مبارکباد دیتے تھکتے نہیں
پشاور(آئی ین پی ) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت میں لاکھوں افراد   ملک چھوڑ چکے ہیں  ۔اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں، جب پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے تو کیا خاک ترقی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ ملک کی ترقی نہیں بلکہ پستی کی نشاندہی کر رہا ہے، رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے، وزیراعظم اور وزرا شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارکباد دیتے تھکتے نہیں۔