سابق وزیر اعظم نے اندرون لاہور سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب دوست کے گھر بسنت منائی، اڑتی پتنگوں کا معائنہ کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نوازشریف نے اندرون لاہور پانی والا تالاب میں دوستوں کے ساتھ بسنت منائی۔مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اندرون لاہور سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کے گھر پہنچے، انہوں نے اندرون شہر 4 گھنٹے تک قیام کیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے چھت پر بیٹھ کر اْڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا، انہوں نے ڈور اور گڈا پکڑا، نواز شریف نے کہا کہ ڈور بہت شاندار ہے، پہلے بہت موٹی ڈور ہوتی تھی۔اس موقع پر شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ، احسن ڈار اور اوورسیز پاکستانیوں کا وفد بھی موجود تھا، مہمانوں کے سامنے ہریسہ، مٹن چنے، انڈوں کے حلوے اور مٹن پلائو پیش کئے گئے۔