خاتون سمیت 2 مجرمان کو 80 اور 70 سالہ قید کی سزا

واشنگٹن(آئی ا ین پی )امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی)  اور امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بچوں کے جنسی استحصال کے ایک سنگین مقدمے میں 2 افراد کو 80 اور 70 سال قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔یہ سزائیں وفاقی عدالت نے بچوں کے جنسی استحصال، فحش مواد کی تیاری، تقسیم اور سازش کے الزامات ثابت ہونے پر سنائیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ  کے  مطابق ٹیکساس کے شہر یولیس سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ وسام شریف کو 960 ماہ قید اور عمر بھر کی نگرانی کی سزا دی گئی ہے۔عدالت نے ایمی، وکی اینڈ اینڈی ایکٹ کے تحت اس پر 1 لاکھ 35 ہزار ڈالرز خصوصی جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔وسام شریف نے جون 2025 میں بچوں کے جنسی استحصال اور چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق متعدد الزامات میں جرم قبول کیا تھا