افغان طالبان رجیم میں معاشی بحران عروج پر، سرمایہ کار خوفزدہ

افغان رجیم کی سخت گیر پالیسیوں نے شفافیت دفن کر دی ہے،اقوام متحدہ رپورٹ 
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ نے اپنی  رپورٹ  میں بتایا  ہے کہ افغان طالبان رجیم میں معاشی بحران عروج پر ہے جس سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔ میڈیا رپورٹ مطابق افغانستان میں معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ طالبان رجیم کے ترجیحات دہشتگردوں کی حمایت و سرپرستی پر مرکوز ہے۔افغان طالبان کی پالیسیوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو زمین بوس کر دیا، افغان طالبان رجیم کے مستحکم معیشت و سرمایہ کاری کے غیر حقیقی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی)  کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں اور سرمایہ کاری میں زبردست کمی آئی ہے