کراچی(آئی این پی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 700 روپے بڑھی جس کے بعد سونا 5 لاکھ19ہزار 462 روپے تولہ ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ 10گرام سونیکی قیمت 10ہزار 30 روپے اضافے سے 4لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہوگئی ہے۔