نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلام اور انسانیت دونوں کے خلاف ہے: امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث
لاہور (سٹی رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ، سفاکانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے، جس کا اسلام، انسانیت اور کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسے عناصر ملک میں انتشار، نفرت اور خوف پھیلانا چاہتے ہیں، مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن، رواداری اور احترامِ انسانیت کا درس دیتا ہے، جبکہ اس طرح کی وحشیانہ کارروائیاں دین کے اصل پیغام کو بدنام کرنے کی سازش ہیں۔ دشمن قوتیں ایسے واقعات کے ذریعے قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، مگر پاکستانی قوم پہلے بھی ایسی سازشوں کو ناکام بنا چکی ہے اور آئندہ بھی ناکام بنائے گی