سینیٹر حافظ عبدالکریم کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات‘رابطے جاری رکھنے پراتفاق

لاہور (خصوصی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر  سینیٹر  ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے جمعیت علماء￿  اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی، مذہبی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وطن عزیز اس وقت جس بحران سے گزر رہا ہے اس سے نکلنے کے لیے دینی و سیاسی قیادت کو مل کر مؤثر اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۰مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قومی وحدت، باہمی رواداری، اور جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کو آگے لے جا سکتا ہے۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ دینی قیادت کا فرض ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نوجوان نسل کو امید، اتحاد اور استقامت کا پیغام دیں