پتوکی ( خصوصی رپورٹ)سٹی پتوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 گمشدہ لڑکے 18 گھنٹے کے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد تلاش کرکیوالدین حوالے کردیئے، منتظم مدرسہ نے 15 پر کال کی کہ مدرسہ ھذا سے منسلک 13اور14سالہ 2لڑکے فرحان اور عاصم صبح 9 بجے مدرسہ سے روانہ ہوئے مگر وہ اپنے گھروں میں نہ پہنچے ہیں ،وقوعہ کی اطلاع پا کرپولیس نیفوری مقدمہ درج کرکے مارکیٹوں، فصلوں، ریلوے سٹیشن، لاری اڈوں، پارکوں، مدرسوں، درباروں اور پکنک کے مقامات پر سرچ آپریشن شروع کردیا ،اس طرح تقریباً 18 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پولیس نیدونوں لڑکوں کو تلاش کر کے ورثاکے حوالے کر دیا۔ بچوں کے والدین اور مدرسہ انتظامیہ نے پولیس سٹی پتوکی کاشکریہ ادا کیا۔