لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ٹویٹ پتوکی سے کی گئی مشیرٹرمپ ساجد تارڑ

  ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے کوئی اس قسم کی غیر سنجیدہ ٹویٹ نہیں کریگا، رچرڈ گرینل اگر ایسی ٹویٹ کر رہا ہے  تو مجھے امریکہ کے مستقبل کی فکر ہے
 رچرڈ گرینل خود ٹویٹ کر رہے ہیں تو انہوں نے جرمنی میں حادثے پر ٹویٹ کیوں نہیں کیا‘پاکستان کی فکر پاکستان کے لوگ کریں:سیاسی مشیر

واشنگٹن(آئی این پی ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مشیر ساجد تارڑ نے رچرڈ گرینل کی ٹویٹ کے حوالے سے کہا ہے  لگتا ہے یہ ٹویٹ پتوکی سے کی ہے۔  نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے نامزید مشیر رچرڈ گرینل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ٹویٹ پر کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے کوئی اس قسم کی غیر سنجیدہ ٹویٹ نہیں کریگا۔ لگتا ہے کوئی نوجوان پتوکی سے ایسا ہی ٹویٹ کر رہا ہے۔ ساجد تارڑ نے اپنے بیان میں کہا  اگر رچرڈ گرینل خود ٹویٹ کر رہے ہیں، تو انہوں نے جرمنی میں حادثے پر ٹویٹ کیوں نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا  پاکستان کی فکر پاکستان کے لوگ کریں، کیا طالبان خان سے ملک چلانا ہے۔ امید نہیں ہے  کوئی سنجیدہ انسان اس قسم کی ٹویٹ کرے گا۔ رچرڈ گرینل اگر اس قسم کی ٹویٹ کر رہا ہے، تو مجھے امریکا کے مستقبل کی فکر ہے۔  ساجد تارڑ کا یہ بھی کہنا تھا  میں ٹرمپ سے آخری مرتبہ کب ملا ہوں، یہ مجھے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی مجھے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔