چیف منسٹر شکایات سیل :شہری کا مسئلہ 24گھنٹے میں حل

کوٹ ادو کے ذیشان افضل کا وراثت سے متعلق معاملہ ایک سال سے حل طلب تھا
 ریونیو آفس کے چکر لگالگا کر تھک چکا تھا،،وزیراعلیٰ اوران کی ٹیم کا شکریہ :شہری
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے قائم کردہ چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے شہری کا مسئلہ 24گھنٹے کے اندر حل کردیا۔ کوٹ ادو کے ذیشان افضل کا وراثت سے متعلق معاملہ ایک سال سے حل طلب تھا۔ انہوں نے چیف منسٹر کمپلینٹ سیل میں شکایت درج کرائی تھی۔ وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے چیئرمین شعیب مرزا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کوٹ ادو کے ریونیو آفس کو ذیشان افضل کے وراثت کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ ریونیو آفس کوٹ ادو نے مسئلہ 24گھنٹے میں حل کر دیا۔ ذیشان افضل نے بتایا ریونیو آفس کے چکر لگالگا کر تھک چکا تھا،چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے معاونت کی۔ مسئلہ حل کرانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز اوران کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔