عام انتخابات کا ایک سال مکمل

لاہور(کرائم رپورٹر)عام انتخابات کے انعقاد کو آج ہفتہ 8فروری کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ عام انتخابات کے نتائج کے بعدمسلم لیگ (ن)نے پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور دیگر چھوٹی جماعتوں کی حمایت سے وفاق میں حکومت بنائی جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی ، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) ، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے حکومت بنائی جبکہ بلوچستان میں وزیر اعلیٰ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔