طالبان حکومت نے 2 نمائندے جرمنی بھیج دئیے

 برلن(آئی این پی )جرمن حکومت نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی جانب سے دو نئے نمائندے جرمنی بھیجے گئے ہیں، جن کا مقصد مجرم قرار دئیے گئے افغان شہریوں کی ملک بدری کے عمل میں تعاون فراہم کرنا ہے، یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں میں 81 افغان شہریوں کو جرمنی سے ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔ جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن کورنیلیئس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا کہ طالبان انتظامیہ کے دو نمائندے جرمنی میں افغان سفارتی مشنوں کا حصہ بنیں گے۔