پارلیمانی سیکرٹری6 لاکھ ، وزراء اور سپیکر 10 لاکھ ‘ ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ ہوگی
ایم پی اے کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی‘کابینہ سے منظور بل اسمبلی کو بھیجا جائے گا
لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب کابینہ نے ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔صوبائی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا بل اسمبلی میں پاس ہونے کے لیے جائے گا، پنجاب اسمبلی کی منظوری بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔بل کی منظوری کے بعد پنجاب میں ایم پی اے کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی، سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ ہو گی، پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ چھ لاکھ ، صوبائی وزیر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ دس لاکھ جبکہ ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ ہوگی۔