بھارت کے شہر لدھیانہ میں ایک غیر معمولی رخصتی نے سب کو حیران کر دیا۔
دلہن بھوانی تلوار ورما نے اپنے عروسی لہنگے اور بھاری زیورات کے ساتھ رخصتی کے لمحے پر خود گاڑی چلانے کا اعلان کیا، جس نے محفل میں لمحوں میں حیرت پیدا کر دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن بڑے سکون سے گاڑی اسٹارٹ کرتی ہیں، جبکہ دلہا گھبرائے ہوئے انداز میں دعائیں کر رہا ہے کہ سفر بخیریت گزرے۔ بھوانی نے دلہا کو مزاحیہ انداز میں گاڑی میں بٹھاتے ہوئے کہا، "بیٹھو، گھر نہیں جانا؟" اور پھر پورے اعتماد کے ساتھ اسٹیئرنگ سنبھال لی۔
سفر کے دوران دلہن پرسکون اور مطمئن انداز میں ڈرائیونگ کرتی رہیں، اور دلہا کی گھبراہٹ اس پورے منظر کو مزید دلچسپ بناتی رہی۔سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کے حوصلے، اعتماد اور بے فکری کی خوب تعریف کی، جبکہ کچھ نے ہنستے ہوئے کہا کہ "رخصتی تو ہر جگہ ہوتی ہے، لیکن گاڑی خود دلہن چلائے… یہ تو پنجاب والوں کا ہی انداز ہے۔"ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا: "کون کہتا ہے شادی کے بعد کنٹرول دلہا کے ہاتھ میں ہوگا؟"