لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے ڈیفنس بی میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر شہری اطہر زیب کے گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہونے کا واقعہ پیش آیاپولیس کے مطابق نامزد ملزم شہریار اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ڈیفنس بی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد متاثرہ شہری اطہر زیب کی مدعیت میں شہریار اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق واقعہ کی وجہ عناد اور مالی لین دین کا جھگڑا ہیملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس بریرہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کی ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔