امریکی حکام نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تصدیق ایرانی حکومت نے بھی کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ ایرانی شہری امریکی اقدام کے تحت ملک سے بے دخل کیے گئے ہیں اور وہ جلد وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کا حصہ ہے، اور یہ ایرانی شہریوں کی دوسری بے دخلی ہے۔ اس سے قبل بھی امریکی حکام نے ایرانی شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔
ایرانی حکومت نے مزید یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ امریکی انتظامیہ نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے قرعہ اندازی کے لیے ایرانی وفد کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کیا ہے جس پر ایران نے ٹرمپ انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق، یہ اقدامات سیاسی اور سفارتی تناؤ کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتے ہیں۔