وفاقی دارالحکومت میں دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی

اسلام آباد کے تمام 30 بھٹے زِگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے ہیں جبکہ 3 غیرمعیاری بھٹے مسمار کر دیے گئے
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے وفاقی دارالحکومت میں دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی ہے۔پاک ای پی اے کی ڈائریکٹر جنرل نازیہ زیب علی نے بتایا کہ اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے قلیل، وسط اور طویل المدتی منصوبہ بندی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں تیار کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ تحقیق کے مطابق ملک میں فضائی آلودگی کا سب سے بڑا سبب ٹرانسپورٹ سیکٹر ہے جو پنجاب میں اسموگ پیدا کرنے والے اخراج کا تقریباً 43 فیصد حصہ رکھتا ہے، جبکہ ایک مطالعے کے مطابق لاہور میں یہ شرح 83 فیصد تک پہنچ چکی ہے