واشنگٹن (آن لائن)امریکی وزیرِ جنگ پر ایک انسپکٹر جنرل کی رپورٹ اور کیریبین سمندر میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اس وقت مشکلات میں ہیں، ان کے خلاف دو الزامات سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں کے ارکان ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر ایک انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کہ انہوں نے خفیہ ملٹری انٹیلیجنس معلومات کو غیر مناسب انداز میں استعمال کیا ہے، ان پر دوسرا الزام یہ ہے کہ انہوں کیربین سمندر میں عام کشتیوں پر حملے کے احکامات دیے تھے، جس کی وجہ سے ان پر جنگی جرائم کا مقدمہ قائم ہوسکتا ہے