پاکستانی نابینا بچے نے انڈونیشیا میں قرات کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا

کراچی(آئی این پی ) کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک 10 برس کے پاکستانی نابینا بچے محمد ابوبکر نے انڈونیشیا میں قرت کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے تحفیظ و قرت کے بین الاقوامی مقابلے میں حافظ ابوبکر نے بھی شرکت کی، اور میدان مار لیا۔ابو بکر کے والد کراچی کی ایک مسجد میں خادم ہیں، ابوبکر نے اسلامی ممالک کے طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی، وہ کراچی کے مدرسہ دار الاصلاح للتحفیظ والتجوید کا طالب علم ہے۔طالب علم ابوبکر کے استاد اور مدرسہ کے مہتمم قاری اصلاح اللہ صادق نے اس کام یابی پر پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔