ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے تیسرے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں، یہ اس وقت شروع ہوئیں جب انہیں حال ہی میں اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے ساتھ ممبئی میں دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی گھومنے پھرنے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے سوال کیا کہ آیا اداکارہ ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔ تاہم انوشکا شرما اور ویرات کوہلی میں سے کسی نے بھی انکے امید سے ہونے سے متعلق ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی۔ایک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے سوال کیا، کیا انوشکا دوبارہ امید سے ہیں؟ ایک اور صارف نے لکھا، کیا صرف مجھے ہی لگتا ہے کہ انوشکا شرما حاملہ ہیں؟ ایک صارف نے پرمزاح انداز میں لکھا، انوشکا کو بھی شاید ٹوئٹر سے ہی پتا چلتا ہوگا کہ وہ امید سے ہیں۔تاہم، یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ان قیاس آرائیوں کے باوجود جوڑے کی جانب سے تیسرے بچے کی آمد کے امکان سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔