ہمارا سیاست میں ایک مقصد ہے ملک کی فلاح ہو ملک ترقی کرسکے، مقصد کرسی نہیں:سابق وزیر اعظم
پشاور:(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گورنر راج قانون میں انتہائی قدم ہے، اگر یہاں گورنر راج ہوتا ہے تو پھر سب صوبوں میں گورننس حالات ایسے ہیں وہاں بھی گورنر راج لگا دیں۔اْنہوں نے کہا کہ یہاں سربراہ ملک میں فریق بن گئے، وفاق اور صوبہ ایک دوسرے کو برداشت کریں، ہمارا سیاست میں ایک مقصد ہے ملک کی فلاح ہو ملک ترقی کرسکے، مقصد کرسی نہیں ہے مقصد عوام اور ملک کی خدمت ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کا صرف ایک راستہ ہے ملک آئین و قانون پر چلے ، نظام کی ناکامی، مشکلات کا واحد حل آئین و قانون کا نفاد ہے، پاکستان وہ ملک ہے جس کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں اور نوجوان تعلیم چاہتا ہے، روزگار، کاروبار کے مواقع چاہتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں سیاسی استحکام نہیں ہوگا وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوگی ، بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں، ہماری واحد جماعت ہے جو ملک میں مسائل کے حل کی بات کرتی ہے، تمام دوسری جماعتوں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو جوڑنے کے بات کرتے ہیں، یہ پاکستان کی ضرورت ہے، ہم سب نے ملکر کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے،ایک شخص ایک جماعت کی بس کی بات نہیں ،سب ملکر اپنا کردار ادا کریں