پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے پر پہنچ گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگلے دو روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 10 اگست تک کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا ہے جس پر اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگیا۔اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کمی کے بعد 327 روپے 62 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے پر پہنچ گئی۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لیوی 73 روپے 47 پیسے سے بڑھ کر 74 روپے 28 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ پیٹرول پر لیوی کو 80 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔