شائستہ ندیم اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرل پولیس آفس تعینات
حافظ عطا الرحمن کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سپیشل برانچ راولپنڈی لگادیاگیا
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں 6 پولیس افسروں کے تبادلے کر دئیے گئے،جبکہ ایک ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔جن افسروں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں شائستہ ندیم کو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا۔دانیال احمد کو اے آئی جی لوجسٹک سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا۔علی اختر کوایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون لاہور تعینات کر دیا گیا۔عاطف شہزاد کو ایس پی انویسٹی گیشن چکوال تعینات کر دیا گیا۔ضیا اللہ کوایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔حافظ عطا الرحمن کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سپیشل برانچ راولپنڈی لگادیاگیا۔ا سکے علاوہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پرآئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایک ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا، ڈی ایس پی پنڈدادنخاں عبدالجبار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔عبدالجبار کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیاگیا۔