خانیوال، لودھراں اور بہاولنگر میں وائلڈ لائف رینجرز نے الگ الگ کارروائیوں میں بٹیر اسمگلنگ اور طوطوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن سجاد حسین کی نگرانی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر خانیوال سرفراز حسین نے علاقہ 90 گاگو میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص محمد اسلم کو ناجائز شکار بٹیر کرتے ہوئے گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی۔اسی روز لودھراں میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر کلیم سرفراز نے بہاولپور سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس میں کارروائی کر کے ایک درجن سے زائد بٹیروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ضبط شدہ 15 زندہ بٹیر عدالت کے حکم پر قدرتی ماحول میں آزاد کر دیے گئے۔