راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق سوال کر لیا۔
صحافی کا سوال اور علیمہ خان کا جواب
صحافی نے سوال کیا:"مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، آپ تو اُن کے خلاف تھیں؟"
علیمہ خان نے جواب دیا:
"انصاف ہونا چاہیے تھا، سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے۔ اگر میرٹ کی بات کی جائے تو مشعال کے علاوہ اور بھی بہت سے لوگ اس کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں۔"
مشعال یوسفزئی کی کامیابی
واضح رہے کہ حال ہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن ہوا، جس میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال اعظم یوسفزئی کامیاب ہوئی تھیں۔مشعال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے۔اپوزیشن کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے۔آزاد امیدوار صائمہ خالد کو 1 ووٹ ملا۔علیمہ خان کے اس بیان نے پارٹی کے اندرونی اختلافات اور میرٹ کے حوالے سے بحث کو مزید ہوا دے دی ہے۔