200 سیلیکر 5 ہزار روپے تک فیس عائدکی جائیگی، پہلے سال 15ارب وصولی کا ہدف مقرر، شہری پریشانی کا شکار

پنجاب : صفائی فیس وصولی کی تیاری 
 5مرلہ سے کم پلاٹ پر 300 ، 5 سے 10 مرلہ پلاٹ پر 500 روپے فیس وصول کی جائے گی،10 مرلہ کیلئے ایک ہزار روپے، 20 سے 40 مرلے کے پلاٹ کیلئے 2 ہزار ، 40 مرلے سے زائد کے پلاٹ کیلئے 5 ہزار روپے فیس مقرر ، سمال بزنس کیلئے 500 روپے ہو گی 
 رہائشی علاقوں میں فیس کم ، کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی، بلنگ کاسلسلہ ڈیجٹیلائز ہوگا، ابتدائی 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائیگا،رہائشی مکانات کیلئے فیس کا تعین پلاٹ سائز کے مطابق کیا گیا ،فیس آن لائن ایپ سے ادا کر سکیں گے
 لاہور(کرائم رپورٹر )حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنیکا فیصلہ کرلیا، مہنگائی کے ستائے شہری پریشانی سے دوچار ہو گئے ہیں ،حکومت کا پہلا سالانہ ہدف 15 ارب روپے کی وصولی ہے۔ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لیکر 5 ہزار روپے تک سینی ٹیشن فیس عائدکی جائیگی، یہ فیس رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی، بلنگ کاسلسلہ ڈیجٹیلائز ہوگا، ابتدائی 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائیگا۔رہائشی مکانات کیلئے فیس کا تعین پلاٹ سائز کے مطابق کیا گیا ہے، 5 مرلہ سے کم پلاٹ پر 300 روپے جبکہ 5 سے 10 مرلہ پلاٹ پر 500 روپے فیس وصول کی جائے گی۔10 مرلہ کیلئے ایک ہزار روپے، 20 سے 40 مرلے کے پلاٹ کیلئے 2 ہزار جبکہ 40 مرلے سے زائد کے پلاٹ کیلئے 5 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ سمال بزنس کیلئے 500 روپے، میڈیم بزنس کیلئے ایک ہزار روپے اور لارج بزنس کیلئے 3 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔شہری فیس آن لائن ایپ سے ادا کر سکیں گے۔