لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں گاڑی کے ٹائر تبدیل کرنے کے بہانے جیک اور ٹولز لے کر رفو چکر ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے گاڑی کے ٹائر تبدیل کروانے کے بہانے ٹائر شاپ سے جیک اور ٹولز گاڑی میں رکھوائے۔ مکینک کے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ہی ملزمان گاڑی لے کر رفو چکر ہو گئے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو تعاقب کے بعد نادرآباد سے گرفتار کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جیک لے کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے چار جیک اور دیگر ٹولز برآمد کیے گئے۔ ملزمان احمد اور زوہیب کو مزید کارروائی کے لیے چوکی نادرآباد کے حوالے کر دیا گیا۔