رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کر دی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں بجلی ایک ماہ کے لیے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا کہ دسمبر کے دوران 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ماہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔
ماہ دسمبر میں بجلی کی پیداوار کے ذرائع درج ذیل ہیں:
ہائیڈل: 18.07 فیصد
مقامی کوئلہ: 13.99 فیصد
درآمدی کوئلہ: 10.13 فیصد
قدرتی گیس: 11.20 فیصد
درآمدی گیس: 17.24 فیصد
نیوکلیئر ذرائع: 25.05 فیصد
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے یا کمی سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔