بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، کرفیو جاری

بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، کرفیو جاری

سیکیورٹی فورسز نے ہوید کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سرچ اور آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں تا حکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

 عوام کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ صبح 5 بجے کے بعد گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے، جبکہ ہوید سے ملحقہ تمام داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں تاکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔حکام کے مطابق، اطلاعات ہیں کہ شرپسند عناصر شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس لیے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی مشتبہ فرد کو قریب نہ آنے دیں۔ اگر کسی گھر یا مقام پر دہشت گرد داخل ہو جائیں، تو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی مدد، پناہ یا تعاون دہشت گردوں کو فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا ہے کہ جس گھر یا مقام سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، اسے فوری طور پر مسمار کر دیا جائے گا اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔