نہروں کے کناروں پر تجاوزات کے خاتمے کی نگرانی کا عمل موثر بنایا جائے:کاظم علی پیرزادہ
لاہور (کامرس رپورٹر )محکمہ آبپاشی میں وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔سیکرٹری آبپاشی ڈاکٹر واصف خورشید، چیف انجینئر ریسرچ ، چیف انجینئر سٹریٹجک پلاننگ اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن بھی اجلاس میں شریک۔اجلاس میں بارشی پانی کے ذریعے زیر زمین پانی کے ذخیرے کو بڑھانے کے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر آبپاشی کی ہدایت کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کا آبی مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔اجلاس میں محکمہ بھر میں جاری شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ا?بپاشی نے اجلاس میں اگلے دو مہینوں کی موسم کو صورتحال کے پیش نظر فیلڈ عملے کو دریاوں اور نالوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی ہدایت کی۔اجلاس میں نہروں کی کناروں پر تجاوزات کے خاتمے اور پانی چوری کے خاتمے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے پر بھی بات ہوئی۔ وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے ہدایت کی کہ نہروں کے کناروں پر تجاوزات کے خاتمے کی نگرانی کا عمل موثر بنایا جائے