دبئی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں پہلی بارمیڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔اماراتی میڈیاکونسل کے مطابق میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اماراتی میڈیا کونسل نے بتایا کہ میڈیا مواد کیلئے 20نئے معیار مقرر کیے گئے، نیا پلیٹ فارم عوامی نگرانی کے لیے جلد متعارف ہوگا۔اماراتی میڈیا کونسل کے مطابق مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز شامل ہیں جبکہ میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے مخصوص شرائط وضع کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ نئے میڈیا ریگولیشن سسٹم میں لائسنس منسوخی اور دیگر سخت سزائیں بھی شامل ہیں۔