اسلام آباد(آئی این پی )غیر سرکاری ادارے فافن (فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک)نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی پر آٹھویں رپورٹ جاری کردی جس میں کہا ہے کہ آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں۔ رپورٹ میں فافن نے کہا کہ اپریل 21 سے جولائی 31 کے دوران 35 پیٹیشنز پر فیصلہ سنایا گیا، ٹریبیونلز نے 374 میں سے 171 پیٹیشز کا اب تک فیصلہ کیا۔فافن کا رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پیٹیشنز میں 124 کا تعلق قومی اسمبلی جبکہ 250 کا تعلق صوبائی اسمبلیوں سے ہے۔