اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا۔ پنجاب کے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹربیونل تشکیل دیدیا ہے ۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق اپیلیٹ ٹربیونل مقرر کیے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل کی جاسکے گی۔این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل بنایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی