اسلام آباد (یواین پی)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ کرلیا، لاہور، وزیرآباد اور میانوالی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز کی تعیناتی کیلئے محکمہ دخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی الیکشن رینجرز کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے 17 سے 19 ستمبر تک پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی سیکیورٹی تعینات کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرزکی تعیناتی آرٹیکل220کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے ہوگی، خط کے مطابق انتخابات کے پْرامن انعقاد کے لیے رینجرز کی تعیناتی مانگی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں18ستمبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہے۔