مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں پولیس نے ایک نئی قانونی کارروائی کرتے ہوئے، زخمی ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کی شہادت کے بعد مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کرنے کی استدعا کی ہے۔
یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں زخمی ڈی ایس پی کا علاج کے دوران انتقال کی رپورٹ جمع کرائی ہے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق، 8 فروری 2025 کو پولیس ٹیم ارمغان نامی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی تھی، تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں، ڈی ایس پی احسن ذوالفقار شدید زخمی ہو گئے تھے، اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دورانِ علاج شہید ہو گئے۔پولیس نے استدعا کی ہے کہ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں اور ملزم ارمغان پر ترمیمی فردِ جرم عائد کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی، مرکزی ملزم ارمغان نے کیس کی دوسری عدالت میں منتقلی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے، جس میں اس کا موقف ہے کہ مقدمہ