مصطفیٰ عامر قتل سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہوا، اہم انکشاف

مصطفیٰ عامر قتل سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہوا، اہم انکشاف

کراچی:دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے قتل سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عدالتی کارروائی:
 اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے مصطفیٰ عامر کا نام منشیات کیس سے خارج کر دیا۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مصطفیٰ عامر کا انتقال ہو چکا ہے۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق مصطفیٰ عامر کو 31 جنوری 2024 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں، 20 مارچ 2024 کو مصطفیٰ عامر اور اس کے ساتھی نعمان یعقوب کی ضمانت منظور ہوگئی تھی۔ مصطفیٰ عامر قتل ہونے سے چند گھنٹے قبل 6 جنوری کو آخری بار عدالت میں پیش ہوا تھا۔

وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری ملزمان:
قبل ازیں، 22 فروری تک عدالت سے مصطفیٰ عامر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے رہے۔ کیس میں مصطفیٰ عامر کے دو ساتھی میاں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

پس منظر:
یہ کیس اس وقت مزید پیچیدہ ہوگیا جب مصطفیٰ عامر، جس پر منشیات کے مقدمے میں قانونی کارروائی جاری تھی، اپنے ہی دوستوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ تفتیشی ادارے واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔