پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے ایک قرارداد جمع کروائی گئی ہے جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، جن کی قیادت اور سفارتی کوششوں سے پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔مزید کہا گیا ہے کہ جس پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، آج وہی پاکستان اہم عالمی فیصلوں میں حصہ لے رہا ہے اور وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی حکومت کی قیادت میں کامیاب سفارتی اقدامات کے نتیجے میں ملک کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔قرارداد میں ایوان نے وفاقی حکومت کے تمام اقدامات کی تائید کرتے ہوئے امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔