لاہور: نشتر کالونی پولیس نے ایک متحرک ڈکیت گروہ کے دو ملزمان رفاقت اور عبدالقیوم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیدیاں سے گرفتار کر لیا۔
واردات کا طریقہ کار
???? ملزمان علی الصبح منڈیوں میں خرید و فروخت کرنے والے افراد اور رات کے وقت گھر واپس جانے والے ریڑی بانوں کی ریکی کرتے تھے۔
???? موقع ملتے ہی گن پوائنٹ پر انہیں لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔
???? ملزمان متاثرین سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیتے تھے۔
پولیس کارروائی اور برآمدگی
???? 14 چھینے گئے موبائل فون
???? 2 چوری شدہ موٹرسائیکلیں
???? ناجائز اسلحہ
ملزمان کا کریمنل ریکارڈ
???? گرفتار ملزمان کے خلاف ڈکیتی، چوری اور ناجائز اسلحہ کے 32 مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ان کی دیگر وارداتوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔