یو ای ٹی ملازمین کو خاندان سمجھتی اور انکی فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
لاہور(خصوصی رپورٹ)وائس چانسلر یو ای ٹی شاہد منیر نے یونیورسٹی کے 4 ملازمین کے بچوں کی شادیوں کے لیے مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دے دی۔مزید برآں 16 ملازمین کو علاج معالجے کی مد میں 19 لاکھ 93 ہزار روپے کی امداد بھی منظور کی گئی ہے، تاکہ وہ بہتر طبی سہولیات حاصل کر سکیں اور اپنے صحت کے مسائل سے مئوثر انداز میں نمٹ سکیں۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ یو ای ٹی اپنے ملازمین کو ایک خاندان سمجھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔