برکت مارکیٹ،ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار پرصفائی آپریشن ٹیمیں متحرک
لاہور( خصوصی رپورٹ )شہر میں ہونے والی بارش کے دوران مئوثر صفائی انتظامات کے لیے ستھرا پنجاب کے ورکرز شہر کی تمام شاہراہوں پر الرٹ رہے اور ویسٹ کلیئرنس کو یقینی بنایا۔ جیل روڈ، مال روڈ، داتا دربار، سرکلر روڈ، ایک موریہ پل، دو موریہ پل، میکلوڈ روڈ پر صفائی آپریشن پر ورکرز تعینات رہے۔ لکشمی چوک، شادمان مارکیٹ، گلبرگ، برکت مارکیٹ،ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار ٹیمپل روڈ پرصفائی آپریشن ٹیمیں متحرک رہیں۔شہر میں نصب ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے 7000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے جبکہ لوڈر رکشوں کی مدد سیگھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا عمل بارش کے دوران بھی جاری رہا۔