لاہور جانے والی مسافر بس کو ننکانہ صاحب کے قریب شدید حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کو دورانِ سفر نیند آ گئی اور بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 5 افراد علی پور کے نواحی علاقے بستی جتوئی کے رہائشی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔