شہر میں خوشگوار موسم، بادلوں اور ہلکی ہواؤں نے ماحول مزید دلکش بنا دیا

شہر میں خوشگوار موسم، بادلوں اور ہلکی ہواؤں نے ماحول مزید دلکش بنا دیا

شہر میں آج موسم نہایت خوشگوار رہا، جہاں افق پر بادلوں کا راج اور سورج کے ساتھ آنکھ مچولی نے فضا کو مزید دلکش بنا دیا۔

 ٹھنڈی ہواؤں کے باعث خنکی میں اضافہ ہوا، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری اور کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے، جس کے باعث موسم مزید خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔