فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش

امریکہ ایک غیر عسکری فلسطینی ریاست کو ایک محفوظ اسرائیل کے ساتھ تسلیم کرے:قرارداد کا متن
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی سینیٹ میںڈیموکریٹس کی قیادت میں  ایک تاریخی قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی قرارداد ہے جو غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کو تقریبا دو سال مکمل ہونے کے تناظر میں پیش کی گئی ہے اور واشنگٹن کے بدلتے ہوئے رویے کی عکاسی کرتی ہے۔یہ قرارداد سینیٹر جیف مرکلی (ڈیموکریٹ، اوریگون)  کی قیادت میں پیش کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ ایک غیر عسکری فلسطینی ریاست کو ایک محفوظ اسرائیل کے ساتھ تسلیم کرے۔سینیٹر مرکلی کے مطابق اس اقدام سے فریقین کو امید ملے گی اور خطے میں امن کے امکانات کو تقویت حاصل ہوگی