ایک دوسرے کوتھپڑ اور گھونسے مارے‘سکیورٹی سٹاف نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت پر آئے 2گروپوں میں لڑائی ہو گئی،فریقین نے ایک دوسرے پرتھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی سٹاف نے فریقین کو حراست میں لے لیا۔ملزمان پر شیخوپورہ میں اقدام قتل کا مقدمہ تھا، ملزمان عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔