ایران امریکہ بیٹھنے کو تیار تھے، اسرائیل نے مذاکرات کامیاب دیکھ کر بڑا حملہ کردیا اسحاق ڈار

جب اسرائیل نے دیکھا  ہم دونوں فریقین کو ایک ساتھ بٹھا لیں گے تو اسرائیل نے رات کو ایران پر بڑا حملہ کردیا ‘ جس کے بعد ایران نے سعودی عرب پرحملہ کردیا 
ایران پر جب حملہ ہوا میں مدینہ منورہ میں تھا ‘ پاکستان اسلامی ممالک میں سے واحد ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی:سینیٹ میں اظہار حیال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے  ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے حوالے سے گذشتہ روز بڑی پیشرفت ہوئی اور اس کامیابی کو دیکھ کر اسرائیل نے بڑا حملہ کردیا۔ سینیٹ اجلاس میں ایوان کو اعتماد میں لیتے ہوئے انہوں نے بتایا  29 مارچ کو پاکستان میں چارممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، چین کے وزیرخارجہ کے ساتھ بھی ہماری بات چیت ہوتی رہی جن کی دعوت پر میں بیجنگ بھی کیا۔ چین اور پاکستان پانچ نکات پر اتفاق ہوا اور چینی وزارت خارجہ نے انہیں جاری کیا، امریکہ نے 15 نکات جبکہ ایران نے 5 نکات کے مطالبات دئیے، دونوں ممالک کے مطالبات ہم نے پہنچائے۔اسحاق ڈار نے بتایا گذشتہ رات جب اسرائیل نے دیکھا  ہم دونوں فریقین کو ایک ساتھ بیٹھا لیں گے تو اسرائیل نے رات کو ایران پر بڑا حملہ کردیا اور نتیجے میں ایران نے سعودی عرب میں بڑا حملہ کردیا ہے۔ ایران پر جب حملہ ہوا میں مدینہ منورہ میں تھا اور پاکستان اسلامی ممالک میں سے واحد ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی۔ اس کے بعد اگلہ ٹیلیفون میں نے ایرانی وزیرخارجہ کو کیا۔ تین چارگھنٹوں کے بعد ایران نے عرب ممالک پر حملے شروع کردیئے‘انہوں نے کہا  وزیراعظم نے بات چیت کی آفر کی تھی میں دوبارہ انہیں یاد کرواتا ہوں، حالات کی وجہ سے وزیراعظم بہت مصروف ہیں ورنہ اپوزیشن سے ملاقات میں تو کوئی رکاوٹ نہیں، میں وزیراعظم کو دوبارہ یاد کرواؤں گا۔